خیبر پختونخوا
نوشہرہ، ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا جہاں ایک ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) کے مطابق یہ 2021 کا پولیو کا پہلا کیس خیبر پختونخوا اور پاکستان کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) کے مطابق پولیو کا نیا کیس نوشہرہ کے علاقے نوائے کلے (نوشہرہ کلاں) سے سامنے آیا ہے، متاثرہ بچے عاصم خان ولد سعید اللہ سکنہ خریٹری چسم مٹہ سوات سے تعلق ہے، اپنی نانی کے گھر نوائے کلے نوشہرہ آیا ہوا تھا جس کے نمونے یکم جنوری 2021 کو لٹسٹ کے لئے لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ 6 فروری کو خیرپور کے گوٹھ غلام عباس چڈھڑ کی 2 بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔