ہنگو ٹاون شپ میں پلاٹوں کی تقسیم شروع ہو گئی
ہنگو ٹاون شپ کیلئے 9128 امیدواروں کی قرعہ اندازی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ 8354 کنال اراضی پر مشتمل 10280 پلاٹوں کی قرعہ اندازی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کی سربراہی میں ہوا۔ تقریب میں وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ کے معاٶن خصوصی براۓ اوقاف ظہور شاکر، معاٶن خصوصی براۓ اقلیتی امور وزیر زادہ بھی شریک ہوئے۔
ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری براۓ پٹرولیم خیال زمان، رکن صوباٸی اسمبلی شاہ فیصل اور سیکرٹری و ڈی جی ہاٶسنگ نے بھی شرکت کی۔ ہنگو ٹاون شپ 9706.742ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے، ہنگو ٹاون شپ کا منصوبہ تین، پانچ، دس، بیس اور چالیس مرلوں پر مشتمل ہے۔
ہنگو ٹاٶن شپ منصوبہ میں ریٹاٸرڈ سرکاری ملازمین، اوورسیز پاکستانی، بیواٶں، معذور افراد اور اقلیتی برادری کا کوٹہ شامل ہیں۔ ہنگو ٹاٶن شپ منصوبہ میں صحافیوں کا 2 فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی کے ہدف کو عملی جامہ پہنانا خیبر پختونخوا کے عوام کیساتھ ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔ محکمہ ہاوسنگ کے منصوبوں سے کم آمدنی والے و خاص طور پر بے گھر افراد کافی تعداد میں مستفید ہوسکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی بدولت نہ صرف روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی خوشحالی بھی یقینی ہوجائے گی، شرکاء تقریب نے خوش نصیب امیدواروں کو مبارک باد دی۔
وزیر ذادہ، معاٶنِ خصوصی براۓ اقلیتی امور کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کیلیۓ ہنگو ٹاٶن شپ میں کوٹہ مختص کرنے پر صوباٸی محکمہ ہاٶسنگ کے مشکور ہیں۔