خیبر پختونخوا

کرک کو گیس کی فراہمی کے لئے 2 ارب روپے کا اعلان

وزیر اعلی محمودخان نے کرک کو گیس کی فراہمی کے لئے 2 ارب روپے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلی محمودخان نے مخ بانڈہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کے فنڈز جنوبی اضلاع کے لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں، تیل اور گیس کے پیداواری اضلاع کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے ترقیاتی پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ترقیاتی پیکج کے تحت متعدد منصوبے منظور ہوچکے ہیں جن کا جلد افتتاح کیا جائے گا، لواغر ڈیم سے کرک سٹی کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 72 کروڑ روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے، ساوتھ ریجن کے لئے ایک بڑے تدریسی ہسپتال کے قیام کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے سے جنوبی اضلاع کی قسمت بدل جائے گی، چھ لینز پر مشتمل یہ منصوبہ 260 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ضلع کرک میں سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کے لئےترقیاتی پروگرام میں 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button