قومی

پاکستان میں کورونا سے مزید 48 اموات

ملک میں کورونا سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے اور 1594 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40285 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1594 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 48 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 3.9 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11295 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 32412 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34628 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1981 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 486489 ہوگئی ہے۔

يہ بھی پڑھیں : خواتین غلط معلومات اور افواہوں پر جلدی کیوں یقین کرتی ہیں ؟

سرکاری پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65287 اور 1832ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8795 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 254 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4901 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40713 ہے اور اب تک 465 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 240570 ہوگئی ہے جب کہ 3888 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 153410ہے اور 4561 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18736 اور ہلاکتیں 193 ہوچکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button