بین الاقوامی

اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا۔

اقوام متحد کی جانب سے یہ فیصلہ مشکوک لائسنس کی تحقیقات کے باعث کیا گیا جس کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو افغانستان کے لیے رجسٹرڈ ائیرلائن سے سفر کرنے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑہیں : کوالالپمور میں روکی گئی پرواز کے مسافروں کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا ؟

خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ 262 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔

غلام سرور خان کے بیان کے بعد جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔

مشکوک لائسنس والے پاکستانی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button