نئی پالیسی سے متعلق واٹس ایپ کا اہم اعلان
مسلسل تنقید اور صارفین کی جانب سے دوسرے ایپلی کیشن کی طرف جانے کے بعد واٹس ایپ نے فیس بک کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن بڑھا دی۔
واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ڈیٹا شیئرنگ کی تاریخ 8 فروری سے بڑھا کر 15 مئی کر دی۔ واٹس ایپ نے یہ فیصلہ صارفین کے خدشات اور تیزی سے متبادل ایپس ٹیلی گرام اور سگنل پر منتقل ہونے کے بعد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نئی پالیسی: پاکستان نے بھی اپنی ایپلی کیشن بنالی
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئی شرائط پر نظرثانی اور انہیں قبول کرنے کے لیے کہا جائے گا، پالیسی پر نظرثانی کے لیے صارفین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ڈیڈلائن 8 فروری مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک واٹس ایپ کی پالیسی کو تسلیم نہیں کرے گا وہ واٹس ایپ سے محروم ہو جائے گا۔