افغانستانبین الاقوامی

3 افغان پولیس اہلکاروں نے اپنے 13 ساتھی اہلکار ہلاک کر دیئے

افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے ہمدرد پولیس اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے 13 ساتھی اہلکار ہلاک کر دیئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات کے ضلع غوریان کی پولیس چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ اُن میں سے 3 اہلکاروں نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، حملہ اتنا اچانک اور غیرمتوقع تھا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا، حملہ کرنے والے بھی پولیس اہلکار ہی تھے جو کارروائی کے بعد اسلحہ اور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔

ہرات پولیس کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ کہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے تینوں اہلکار کارروائی کے بعد مقامی طالبان سے جا ملے، ممکنہ طور پر تینوں حملہ آور طالبان جنگجو تھے جنہوں نے اس کارروائی کے لیے ہی پولیس فورس جوائن کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب افغان پولیس اور فوج میں شامل طالبان ہمدردوں نے حملہ کر کے پولیس اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہو، گزشتہ برس ایسے تین بڑے واقعات میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 7 افغان فوجی اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button