خیبر پختونخوا
پشاور: سات سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش برآمد
پشاور میں 7 سالہ بچی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں مقامی قبرستان سے ایک بچی کی جلی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت لیہ دختر معراج بعمر 7 سال سکنہ بالو خیل بڈھ بیر کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بچی گھر سے لاپتہ ہوئی تھی جس کی بابت رپورٹ درج کر کے تلاش و پتہ براری شروع کر دی گئی تھی، مقامی پولیس تھانہ بڈھ بیر نے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
سی سی پی او محمد بن گنڈا پور نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان کی سربراہی میں سپیشل انویسٹیگیشن ٹیم قائم کرتے ہوئے واقع میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔