کورونا کے 48 کیسز، بینظیر ڈگری کالج پاراچنار سمیت تین تعلیمی ادارے بند
ضلع کرم میں کورونا وائرس کے 48 پازیٹیو کیسز سامنے آنے پر بے نظیر ڈگری کالج پاراچنار سمیت تین تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ کی زیرصدارت کورونا سے بچاؤ کا کوئی لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
ڈی ای او کے مطابق ضلع کرم میں کورونا وائرس کے 48 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں، تین تعلیمی اداروں کے سٹاف ممبران اور طلبہ کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جس کے بعد بے نظیر ڈگری کالج پاراچنار سمیت تین تعلیمی اداروں کو اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا اور متاثرہ تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عملے کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
متعلقہ خبریں:
سکول میں باتھ روم ہے نہ ہی طلبہ کے بیٹھنے کے لئے جگہ
تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں، صورتحال تاحال غیرواضح
پشاور کا معروف فاسٹ فوڈ آؤٹ لِٹ لوگوں میں بیماریاں بانٹنے لگا
کورونا وباء یا کچھ اور، بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی وجوہات کیا ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے سول ہسپتال پاراچنار میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت اور دیگر مختلف محکموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں اور علاقہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء اللہ اور ڈی ایم ایس پاراچنار ہسپتال ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے دوسری لہر میں بھی عوام کو بھر پور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ عوام محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام کو اس خطرناک مرض سے بچایا جا سکے۔