خیبر پختونخوا

پشاور کا معروف فاسٹ فوڈ آؤٹ لٹ عوام میں بیماریاں بانٹنے لگا

پشاور کے معروف فاسٹ فوڈ آؤٹ لٹ چیف برگر سے باسی آئل اور گوشت برامد کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ہدایت پر ہونے والی کاروائی میں فاسٹ فوڈ آوٹ لٹ سے تقریباً 30 کلو سے زائد باسی گوشت،چکن، چومین، اور فیش بھی برآمد کیا گیا۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق آوٹ لٹ میں کولڈ سٹوریج کا مناسب انتظام موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے سٹور ہونے والی اشیاء انسانی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی تھی۔ اتھارٹی کے مطابق آوٹ لٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، جس پر اس کے پروسیسنگ ایریا کو سیل کردیا گیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جہانگیر آباد میں ایک چکن شاپ کو بھی سیل کیا گیا جبکہ کئی دیگر دکانوں اور ریسٹورنٹس کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ ڈائریکٹر آپریشنز عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں ہونے والی اس کاروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز طلعت فہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واصف شاہ اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے حصہ لیا اور خوراک سے وابستہ کاروباروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی سہیل خان کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کے لئے معیاری خوراک فراہم کرنا متعلقہ کاروباری حضرات کا اخلاقی ، معاشرتی و دینی فریضہ ہے، جسے حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری اور اشیاء خوردنوش کے بہتر معیار سے سے پورا کیا جاسکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button