خیبر پختونخوا
مردان، کم عمر بچی سے زیادتی کرنے والا 18 سالہ ملزم گرفتار
مردان میں ایک سات سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا 18 سالہ ملزم گرفتار لیا گیا۔
نمائندہ ٹی ان این کے مطابق مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقہ چراغ دین کلی میں 7 سالہ بچی (م) گھر کے سامنے کھیل رہی تھی جب ملزم افضل اسے زبردستی قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں پر بچی کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی نور محمد خان نے فوری طور پر کارروائی کر کے تین گھنٹے بعد ملزم ہی کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔