قبائلی اضلاع

جمرود پولیس پر چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا الزام

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کی رہائشی چند خواتین نے مقامی پولیس پر چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور اہلخانہ پر تشدد کے الزامات عائد کئے ہیں۔

جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ جمرود پولیس کے اہلکار صبح سویرے بغیر اطلاع کے اچانک گھر کے اندر داخل ہوئے، فائرنگ کی اور گھر کے مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

"قبائلی علاقوں کی روایات کو برقرار رکھا جائے گا”

”سیاحت کے بدلے قبائلی روایات کا سودا نامنظور”

قبائلی صنفِ نازک، جائز حقوق اور ثقافتی بندشیں”

”قبائلی روایات کے مطابق قانون سازی کریں گے”

ضم اضلاع مین ڈی آر سیز اور پی ایل سیز کے قیام کی ہدایت

خواتین نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اپنے ساتھ لائی گئی منشیات ہمارے گھر اور حجرے میں پھینک دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی غریب لوگ ہیں، 25 سالوں سے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس میں کرایے کے گھر میں رہائش پزیر ہیں، ”ہمیں انصاف دلایا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button