قومی

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس، مجموعی تعداد 57 ہو گئی

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔

ترجمان انسداد پولیو مہم کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق کراچی سے ہے، بچے کے نمونے 20 جون کو لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق پولیو کا شکار ہونے والے بچے کی عمر چھ ماہ ہے، ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 57 ہو گئی۔

دوسری جانب اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام میں مزید شراکت کے طور پر پاکستان کو 6 کروڑ ڈالر کے ضمنی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

اس میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اسلامی ترقیاتی بینک مرباہا اور آئی ایس ڈی بی کے زیر انتظام زندگی اور معاش کا فنڈ (ایل ایل ایف) کی طرف سے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔

اس نئے فنانسنگ کی منظوری اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے اس ہفتے کے اوائل میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر ہجر کی زیرصدارت جدہ میں منعقدہ ورچوئل اجلاس میں دی۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد صوبہ کے 5 اضلاع میں تعداد 20 جبکہ ملک بھرکے 23 اضلاع میں تعداد 48 ہو گئی تھی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق یونین کونسل ماما خیل میں 12 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد20 ہوگئی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 24 جون کو جنوبی وزیرستان میں ای پی آئی پراجیکٹ کے کنٹریکٹ ملازمین نے تنخواہوں کی بندش کیخلاف اور اپنی سروس کی مستقلی کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button