خیبر پختونخوا

نوشہرہ، اپنی سگی ماں کا قاتل گرفتار

نوشہرہ، تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کارروائی، خدریزی میں اپنی سگی ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پبی پولیس کے مطابق 3 جون کو زرد علی ولد محمد علی نے زخمی حالت میں پبی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے، اُن کا بیٹا تیمور گھر آیا اور ہمارے ساتھ تکرار شروع کی اور اسی دوران طیش میں آ کر اس نے اپنی ماں پر چُھری سے وار کئے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ مجھے چُھری کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایک ٹیم تشکیل دی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ہدف دیا۔

تفتیشی ٹیم نے باریک بینی سے تمام شواہد اکٹھے کر کے کیس کی تفتیش جاری رکھی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔

ملزم تیمور خان ولد زرد علی ساکن خدریزی پبی نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا، ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button