خیبر پختونخوا
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ
خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر اور مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی، سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بدھ کو بھی صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 5.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔