خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 506 کیسز، 24 اموات
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 506 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس 24 مزید جانیں بھی لے چکا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے اموات کے ساتھ صوبے میں اس وائرس سے مجموعی اموات 755 ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان سے ہاتھ دھونے والوں میں 9 افراد کا تعلق پشاور، 8 کا سوات، 2 کا ایبٹ آباد سے ہے جبکہ ایک ایک مردان، خیبر، ملاکنڈ، صوابی اور بٹگرام سے بھی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ صوبے بھر میں مجموعی کیسز بھی 19613 ہوگئے ہیں۔ صوبے میں آج کے دن 215 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جن کے ساتھ مجموعی صحتیاب افراد کی تعداد 5137 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی کورونا کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے متاثرین 1،57738 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اموات بھی 3 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔