قبائلی اضلاع

لوئے شلمان اور کم شلمان کے روڈ مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل کے دورآفتادہ علاقہ لوئے شلمان اور کم شلمان کے روڈ مختلف مقامات پر ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر چلنا گاڑیوں اور خاص کر مریضوں کیلئے عذاب بن گیا ہے۔ اس حوالے سے شلمان قوم سے تعلق رکھنے والے علی وہاب شلمانی نے کہا کہ لنڈی کوتل تحصیل کے دورآفتادہ علاقہ لوئے شلمان جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے تقریباً 25 کلومیٹر مصافت پر واقع ہے جہاں پر قوم شلمانی آباد ہے جو مختلف مسائل سے دو چار ہے۔

دورجدید میں دنیا کہاں تک پہنچ گئی لیکن بد قسمتی سے شلمان قوم اس دورجدید میں بنیادی حقوق سے محروم ہیں جہاں پرسب سے بڑا مسئلہ سڑک کا ہے جس پرہر روز مختلف حادثات رونماء ہوتے ہیں گزشتہ ماہ ایک خاتون وہاں سے ہسپتال پہنچتے پہنچتے راستے میں اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئی اسی طرح بے شمار حادثات پیش آئے ہیں لیکن تاحال روڈ خرابی کے باعث شلمان کے اقوام مختلف تکالیف سے گزررہے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق روڈ علاقائی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن دورآفتادہ علاقہ کم شلمان اور لوئے شلمان اس دور جدید میں بنیادی حقوق سے محروم ہیں انہوں نے وفاقی وزیر ڈاکٹرنورالحق قادری سے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے کے سڑکوں کی جلد از جلد مرمت ک جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button