قومی

بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

بی این پی مینگل نےحکومت سے اتحادختم کرنےکااعلان کردیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتاہوں،ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹیل کی نجکاری کرکے ہزاروں لوگوں کوبیروزگارکیاجارہاہے،افسوس کی بات ہے یہاں ان کی آواز سننے والاکوئی نہیں، اختر مینگل نے کہاکہ 8اگست 2018 کو پہلا معاہدہ ہوا،شاہ محمود،جہانگیرترین اوریارمحمدرند نے دستخط کئے،ہم نے2 سال تک اس معاہدے پر عملدرآمد کا انتظارکیاہے مزید کرنے کوتیارہیں لیکن کچھ شروع توکریں۔

انہوں نے کہاکہ ایک لڑکی جس کا بھائی لاپتا تھا اس کے بازیابی کےلئے وہ چارسال لڑتی رہی،اس لڑکی نے دو دن پہلے خود کشی کرلی،اس کی ایف آئی آرکس کیخلاف کاٹی جانی چاہیے؟۔

اختر مینگل نے کہاکہ ہاتھ ملایا آپکے ساتھ گلہ نہیں کررہے،صدر،سپیکر،ڈپٹی سپیکر،چیئرمین سینیٹ سمیت ہرموقع پر ووٹ دیا ،اپوزیشن اور حکومتی بنچزکی طرف سے الزام لگایا گیا کہ دس ارب میں ہم بک گئے؟ آپکا ایک ایک بال بلوچستان کا قرض دار نکلے گا بلوچستان آپ کا قرض دار نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ان دونوں معاہدوں میں کوئی بتادے کہ کوئی بھی ایک غیرآئینی مطالبہ ہے؟،کیوں آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ؟

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں بی این پی مینگل کے چار ارکان ہیں جب کہ بی این پی مینگل کا سینیٹ میں ایک رکن ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button