انٹرٹینمنٹقومی

معروف ٹی وی اینکر طارق عزیز انتقال کرگئے

معروف ٹی وی اینکرطارق عزیز انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق طارق عزیز کو کوئی بیماری لاحق نہیں تھی، آج بروز بدھ کچھ دیرقبل ان کو سردی محسوس ہوئی اور بخار بھی ہوا اور اسی دوران ان انتقال بھی ہوگیا۔

طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر  بھی دکھائے ہیں جب کہ یہ 1997 سے 1999 تک  سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

طارق عزیز کو پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے کوئز شو ‘نیلام گھر’ سے پہچانا جاتا ہے جو سب سے پہلے 1974 میں نشر ہوا تھا۔

بعد ازاں اس مقبول ترین شو کا نام بدل دیا گیا تھا اور اسے ‘طارق عزیز شو’ اور بعد میں ‘بزم طارق عزیز ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

طارق عزیز 1936 میں پیدا ہوئے اور 84 سال کی عمرمیں وفات پاگئے۔ طارق عزیز کی کوئی اولاد نہیں تھی اور انہوں نے اپنی ساری جائیداد ریاست پاکستان کے نام کردی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button