خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر انتقال کرگیا

پشاور میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل منان کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں اینیستھیزیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عباس طارق کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر فضل منان کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر طارق عباس جو کہ بلڈ پریشر کے بھی مریض تھے ان میں  چند دن قبل دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 731 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button