شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔
سابق کپتان کے مطابق انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اور بد قسمتی سے وہ مثبت آیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسزمیں ریکارڈ اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 798 ہوگئی ہے۔