خیبر پختونخوا
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی بھی مہلک وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو غنی باغ ایبٹ آباد میں قرنطینہ کرلیا۔
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے عوام سےصحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2500 سے زائد ہے۔