خیبر پختونخوا

نو ماسک نوا نٹری: سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماسک کے بغیر سرکاری دفاترمیں کسی بھی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نوا نٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔
اسی طرح سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button