خیبر پختونخوا

لکی مروت: سیاحتی مقام پرہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

 

لکی مروت میں عید کے موقع پر سیاحتی مقام شیخ بدین پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے خوفناک طریقے سے ہوائی فائرنگ کرکے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو سخت ہراساں کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سعید اختر، زاہد اور عرفان اللہ شامل ہیں، تعلق پیزو سے ہے۔

ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس کے بعد واقعے کا نوٹس لیا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے ایم پی اے فیصل امین گنڈاپور نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو خصوصی خط لکھا تھا جس کے بعد ڈی پی او لکی مروت عبدالروف بابر قیصرانی کی سخت ہدایات پر ملزمان کو شناخت کر کے کلاشنکوفوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او پیزو سیف الرحمٰن کے مطابق جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، قانون کی گرفت میں آئے گا۔ شیخ بدین پر سیکورٹی کیلئے لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button