قبائلی اضلاع

جنڈولہ میں چوری کی وارداتوں کے خلاف علاقائی مشران کا جرگہ

سابقہ نیم قبائلی علاقہ جنڈولہ میں چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ علاقائی مشران کے مطابق چور رات کی تاریکی میں محسود ،برکی اور بیٹنی اقوام کے علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمروں سے اندر کوائل نکال کر پورے کے پورے گاؤں کو تاریکی میں ڈبو دیتے ہیں۔
علاقائی مشر ملک رفعت اللہ بیٹنی کے مطابق چوروں نے مکانات کے سامان کے علاوہ مال مویشی کی چوری میں شروع کی ہے۔ چوری کی وارداتوں کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کےمحسود ،برکی اور بیٹنی اقوام کے عوام سخت تنگ اچکے ہیں۔

اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے محسود اور بیٹنی اقوام کے عمائدین اور سماجی شخصیات کا اہم جرگہ جنڈولہ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں دونوں اقوام نے چوروں کے خلاف خود کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں اقوام کا 6 جون کو جنڈولہ اور سراروغہ کے مقامات پر جرگے منعقد ہوں گے جس میں دونوں اقوام کے درمیان چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے باقائدہ تحریری معاہدہ کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button