خیبر پختونخواقومی

پاکستان میں 59 ہزار کورونا مریضوں میں 19 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 386ہوگئی ہے جس میں 19 ہزار سے زائد صحتیاب جب کہ 1225 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1446 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وائرس کے اب تک پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، اسلام آباد میں ایک ہزار 879، گلگت بلتستان میں 638  جب کہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہوگئی جبکہ 19 ہزار 142 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 416 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 374، پنجاب میں 362، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 42 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button