قومی

طیارہ حادثہ، بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا

کراچی میں تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا جسے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا گیا، کوئیک ایکسِس ریکارڈر میں ائیر ٹریفک کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی ائیر بس 320 طیارہ ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند لمحات قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button