خیبر پختونخواقومی

شناختی کارڈ سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو فون اٹھائیں اور نمبر گھمائیں!

نادرا نے خیبرپختونخوا میں شناختی کارڈ کے حوالے سے مسائل اور شکایات کی سنوائی اور جانچ پڑتال کے لئے 4 مئی سے آن لائن کھلی کچہری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آن لائن کچہری کا انعقاد کورونا وائرس کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

نادرا کے مطابق ادارے میں کھلی کچہری کا انعقاد پہلی دفعہ آن لائن ہو رہا ہے جس میں عوام شناختی کارڈ کے متعلق کسی بھی قسم کے شکایات اور مسائل اپنے متعلقہ زونل آفیسر کو براہ راست پیش کر سکیں گے۔

نادرا نے اس سلسلے میں صوبے کے مختلف دفاتر کے لئے مختلف تاریخیں رکھی ہیں جن پر فون کال کے زریعے شکایت کا اندراج ہوسکے گا۔

سب سے پہلے آن لائن کچہری 4 مئی کو کوہاٹ زونل آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگائیں گے جس میں عوام 0922-9260323 پر صبح گیارہ بجے سے دوپہر 1 بجے تک فون کال کرکے اپنی شکایت درج کرواسکیں گے۔

5 مئی کو نادرا رجسٹریشن سنٹر جمرود میں صبح 10 سے 12 بجے تک آن لائن کچہری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمرود سنٹر میں شکایات کے اندراج کے لئے 091-5827300 پر ٹیلیفون کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح 5 مئی کی تاریخ زونل انچارج آفس پشاور 1 کے لئے بھی مختص کی گئی ہیں جس کے کا ٹیلیفون نمبر 091-9225307 ہے۔ پشاور زونل انچارج آفس میں آن لائن شکایات کے لئے صبح 11 سے 1 بجے تک کا ٹایم رکھا گیا ہے۔

جمرود اور پشاور کے علاوہ نوشہرہ کے عوام کے لئے بھی نادرا نے آن لائن کچہری کی تاریخ 5 مئی مقرر کی ہے جس میں لوگ صبح 10 سے 12 بجے تک 0923-610508  پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

چارسدہ کے عوام اس سلسلے میں 7 مئی کو صبح 10 سے 1 بجے تک 091-9220164 پر کھلی کچہری میں اپنے مسائل سنا سکتے ہیں۔ 7 مئی کو صبح 11 سے 1 بجے تک بونیر کے لوگ بھی 0939-555086 پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

مردان، ڈی آئی خان، ملاکنڈ، اپر دیر اور چترال کے لئے 8 مئی کی تاریخ رکھی گئی ہیں جس پرمردان کے لوگ صبح 10 سے 12 بجے تک شناختی کارڈ کے متعلق شکایات و مسائل 0937-880010  پر ڈی آئی خان کے 10:30 سے 12 تک 0966-9280276 پر ملاکنڈ کے 10 سے 12 تک 0932-411233 پر اپردیر کے لوگ 0944-890085  پر اور چترال کے 0943-413320 پر کال کرکے درج کراسکتے ہیں۔ اپر دیر اور چترال کے لئے صبح 10 سے 12 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 11 مئی کو دیر لوئر کے عوام صبح 10:30 سے 12 بجے تک 0945-9250150 پر کال کرکے آن لائن اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

12  مئی کو بنو کے زونل آفس کو 0928-9270209  پر صبح 10:30 سے 12 بجے تک اور اسی تاریخ کو ہی پشاور کے ریجنل ہیڈ کوارٹر پشاور کے ڈایریکٹر جنرل کے آفس میں 11 سے دوپہر 1 بجے تک آن لائن کچہری لگے گی۔

صوابی کے عوام اس آن لائن کچہری سے 13 مئی کو صبح 10 سے 12 بجے تک فائدہ اٹھا سکیں گے، صوابی کے لئے 0938-22277 نمبر مختص کیا گیا ہے۔ 14 مئی کو کوہستان کے عوام کے لئے مختص کیا گیا ہے جس پر وہ صبح 10 سے 12 تک 0996-400095 پر کال کرکے شناختی کارڈ سے متعلق اپنے شکایات درج کراسکیں گے۔

15 مئی کو صبح 10 سے 12 تک سوات کے عوام 0946-9240100  پر اور 20 مئی کو ہنگو کے رہائشی 11 سے دوپہر 1 بجے تک 0925- 690055  پر کال کرکے شناختی کارڈ سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت اپنے زونل آفس میں درج کراسکتے ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button