قومی

پاکستان میں آج کورونا سے 10 افراد جاں بحق، تعداد 128 ہوگئی

 

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 10 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 128 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6865 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 128 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42 ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔ آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا کے مزید 561کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

آج اب تک سندھ میں 340 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 216کیسز اور 6 ہلاکتیں، بلوچستان 5 جب کہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 340 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2008 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 16 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 216 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کی گئی ہے۔ صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3232 اور ہلاکتیں 34 ہوگئی ہیں۔

بلوچستان میں آج بروز جمعرات اب تک کورونا کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 3 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بدھ کو 47 نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔ صوبے میں مزید 13 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 191 ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر سے بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

گلگت بلتستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی۔ دو نئے کیسز استور اور ایک نگر میں سامنے آیا جبکہ گلگت بلتستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 56 رہ گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button