پابندی کی خلاف ورزی پر دو سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز معطل
محکم تعلیم خیبر پختونخوا نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پشاور کے دو سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ہزار خوانی اور گورنمنٹ پرائمری سکول گڑھی قمر دین میں بچوں کو سالانہ نتائج کے اعلان کیلئے جمع کیا گیا تھا۔
ہزار خوانی کے علاقے میں واقع سرکاری سکول کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں سکول کے باہر بچوں کا ہلہ گلہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی سکول 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان جبکہ آٹھویں جماعت تک تمام طلبہ کو پاس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
شکایت موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے دو نوں ہیڈ ماسٹروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
‘سکول جا نہیں سکتی، کورونا گھر کا چولہا بجھا کر چھوڑے گا’
کورونا کے وار، مرغوں کی لڑائی اور والی بال ایک ساتھ جاری
‘بچوں کی اگلی کلاسوں میں فری پروموشن اک فیصلہ نہیں کیا’
مزید برآں دونوں ہیڈ ماسٹروں کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کی رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔