خیبر پختونخوا

محکمہ پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

 

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکرام اللہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹر پرتصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہماری کووڈ 19 رسپانس ٹیم کے سربراہ اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی ڈاکٹر اکرام اللہ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

وزیر صحت کے پی نے کہا کہ میں نے ان کی خیریت دریافت کی ہے وہ اب آئسولیشن میں ہیں تاکہ دیگر سٹاف ممبر محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکرام کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے ہیرو ہیں اور ان کی اجازت سے ہی سب کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملک کی سرحدیں مزید دو ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام بارڈرز 2 ہفتے تک مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا پھیلاو کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس 14 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ پاکستان نے افغانستان کے سرحد کو بھی بند کررکھا تاہم طورخم سرحد کو یکطرفہ طور پر کھولا گیا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے جس میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ بھی شامل ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 5400 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button