قومی

کورونا وباء، چین سے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مزید امدادی سامان پہنچ گیا، پرواز پی کے 8852 آج امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔

امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں، پی آئی اے کا ایک طیارہ چند روز قبل بھی چین سے امدادی سامان لے کر پہنچا تھا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان عبد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 28 اور 29 مارچ کو بھی پاک فضائیہ کے طیارے چین سے امدادی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVIDـ19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سے مختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button