پشاور، کمرشل بلڈنگ منصوبوں کی منظوری 60 کے بجائے 15 دن میں!
خیبرپختونخوا میں کمرشل و رہائشی بلڈنگ منصوبوں کی تکمیل مزید آسان، پشاور: منصوبوں کی منظوری کے لیے مختص مقررہ وقت میں تبدیلی، معاون خصوصی کامران بنگش کی ہدایات پر محکمہ بلدیات نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق کمرشل و رہائشی بلڈنگ منصوبوں کے ٹائم فریم میں تبدیلی کی گئیہے اور اب لوکل ایریا اتھارٹیز اور تحصیل انتظامیہ کمرشل بلڈنگ منصوبے کی منظوری 60 دن کے بجائے 15 دن کے اندر دیں گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامراش بنگش کا کہنا ہے کہ لوکل ایریا اتھارٹیز اور تحصیل انتظامیہ رہائشی منصوبے کی منظوری 30 دن کی بجائے 10 دن، اندورن پشاور کمرشل منصوبے کی منظوری 60 کے بجائے 30 دن جبکہ رہائشی بلڈنگ منصوبے کی منظوری اندرون پشاور 30 کے بجائے 15 دن میں دیں گی۔
کامران بنگش کے مطابق عوام کو فوری اور بروقت خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور محکمہ بلدیات میں اصلاحات کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔