جماعت اسلامی خواجہ سراؤں کی خدمت میں سب سے آگے
ملک بھر میں رواں جزوی لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کیلئے حکومت کے علاوہ مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاونڈیشن اس سلسلے میں دوسری تنظیموں سے ایک قدم آگے نکل گئی ہیں اور اس مشکل وقت میں خواجہ سراؤ کی بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے نام ایک خصوص پیغام جاری کیا ہے جس میں یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چونکہ خواجہ سرا پہلے ہی تنہائی کا شکار ہے تو لاک ڈاون ان پر بھاری گزرے گا لہٰذا ان کا خاص خیال رکھا جائے۔
خواجہ سرا جو پہلے ہی آئسولیشن کا شکار ہیں
خاکروب جو معاشرےکا محروم طبقہ ہیں
غیرمسلم اقلیتیں جنھیں میں پاکستانی برادری کہتا ہوں
جماعت/الخدمت کےرضاکار مشکل وقت میں ان کا خاص خیال رکھیں۔ یہ کمیونیٹیز بھی بلاجھجھک ہمارےدفاتر سےرابطہ کریں
انسانیت اللہ کا کنبہ ہے،بلاتفریق خدمت ضروری ہے pic.twitter.com/EzU0BAwH8M— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 28, 2020
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے امیر نے خواجہ سرا کمیونٹی کے عہدیداران کو بھی جماعت اسلامی اور الخدمت کے مقامی دفاتر سے رابطہ کرنے کی آفر کی ہے تا کہ ان کی بروقت امداد ہوسکے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے اس مشکل وقت میں معاشرے کے اس نظرانداز طبقے کو خصوصی اہمیت دینے پر مختلف آرا سامنے آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثریت صارفین اسے ایک اچھا اقدام گردانتی ہے جبکہ چند ایک اسے سیاسی نقطہ نگاہ سے دیکھ کر اس پر سیاسی بحث کر رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے وفاقی وزارت میں کام کرنے والے خواجہ سرا عائشہ مغل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جماعت اسلامی کے امیر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس طبقہ کو مشکل وقت میں یاد رکھا گیا۔
So happy to see this. Thank you @SirajOfficial for remembering us. https://t.co/R2d6ajENHR
— Aisha Mughal (@_aishamughal) March 28, 2020
اسی طرح معروف صحافی طاہر خان نے بھی سراج الحق کی ٹویٹ کے جواب میں ان سے درخواست کی ہے کہ اپنے جماعت کے اراکین کو خواجہ سراؤ تک پہنچنے کی ہدایات جاری کریں کیونکہ شاید خواجہ سراؤ کے لئے یہ ممکن نہ ہو کہ ان کے دفاتر تک جاسکیں۔
راشد حفیظ نامی ایک صارف لکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی سے ان کے ہزار اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن اس مشکل دور میں وہ جس طرح انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔
ٹویٹر ہینڈل حیدر جاوید سید نے بھی یہی کہا ہے کہ ہمیشہ سے جماعت اسلامی کا ناقد بلکہ مخالف رہا ہے لیکن سراج الحق کا یہ انسانیت بھرا پیغام مجبور کر رہا ہے کہ انہیں دونوں ہاتھوں سے سلام کروں۔
گو کے میں ہمیشہ سے جماعت اسلامی کا ناقد بلکہ مخالف رہاہوں لیکن آپ کا یہ انسانیت بھرا پیغام مجبور کرتا ہے کہ دونوں ہاتھ باندھ کر آپ کو سلام کروں
— Haider Javed Syed (@HaiderJavedSyed) March 28, 2020
جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کے ٹویٹ پر کچھ مخالفین کے بھی کمنٹس آئے ہیں جن میں جہانگیر حسن پی ٹی آئی نامی صارف نے الزام لگایا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن زیادہ تر ان لوگوں کی امداد کرتا ہے جو جماعت اسلامی سے تعلق رکھتے ہوں۔