خیبر پختونخواقبائلی اضلاع
مہمند ضلع میں مقامی صحافی کے گھر دھماکہ
قبائلی ضلع مہمند میں نامعلوم افراد نے مقامی صحافی کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے جس سے گھر کو جزوی نقصآن پہنچا ہے۔
ٹی ااین این نمائندہ کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے صحافی تبسم مومند کے گھر کے ساتھ بارودی مواد رکھا تھا جس کے پھٹنے سے گھر کا ایک کمرہ اور اس میں موجود تمام سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا لیکن خوش قسمتی سے گھر کے تمام افراد اس دھماکے میں محفوظ رہے۔
دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب تبسم مومند نے بتایا ہے کہ انہیں گزشتہ کچھ عرصے سے دھمکی امیز خطوط مل رہے تھے جن کی انہوں نے پولیس کے ساتھ شکایت بھی درج کرائی تھی۔