کورونا وائرس, سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملازمین کی سکریننگ شروع
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملازمین کی سکریننگ شروع کردی گئی, دفتر آنے والے ملازمین کو ڈیجیٹل ایئر تھرمامیٹر سے چیک کیا جارہا ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ریسکیو اہلکار سیکرٹریٹ گیٹ پر تعینات کردیے گئے ہیں جو سرجیکل گلوز، ماسک پہنے، ڈیجیٹل ایئر تھرمامیٹر سے ملازمین کو چیک کر رہے ہیں۔
دو دو اہلکار مین انٹرنس گیٹ پر تعینات کیے گئے ہیں جو ریسکیو اہلکار سیکرٹریٹ آنے والے افراد کا ٹمپریچر چیک کر رہے ہیں۔ حکومت نے سرکاری دفاتر میں کورونا وائرس سےمتعلق احتیاطی تدابیر بھی جاری کی ہیں جس کے مطابق روایتی مصافحہ اور گلے ملنے سے گریز کرنے، غسل خانوں سے تولیے ہٹاکر کاغذ کے ٹشو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کورونا وائرس سے پہلا پاکستانی جاں بحق
ماسک کورونا وائرس کے مریض کیلئے ضروری ہے، ہر کسی کیلئے نہیں
کورونا وائرس، ملازمین بغلگیر ہوں نہ ہاتھ ملائیں، پشاور ہائیکورٹ
کورونا وائرس کا خدشہ، صدیوں سے جاری طواف کا عمل رکنے کی اطلاعات
سعودی عرب کا پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل
کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ
محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کچھ عرصے کے لیے تمام بائیو میٹرک حاضری بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے تمام دروازوں اور سیڑھیوں کے دستوں کو ہاتھ نہ لگایا جائے اور کمروں کے دروازے کھلے رکھیں تاکہ کوئی دروازے کو کھولنے کی غرض سے دستے کو ہاتھ نہ لگا سکے۔
خیال رہے کہ 11 مارچ کو خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ہیلپ لائن کا اجرا کردیا جبکہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔