قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

بدھ کو ترجمان پی ڈی ایم اے کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں میرانشاہ سے متصل ماچس گاؤں کے 496 متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل 16 مارچ سے 19 مارچ تک جاری رہے گا، متاثرین بکا خیل کیمپ کے پاس موجود واپسی مرکز میں رجسٹریشن کریں گے اور رضاکارانہ واپسی فارم پر دستخط کریں گے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 150خاندان روانہ ہوں گے اور چار روز میں ان کی واپسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اس بارے میں مزید پڑھیں:

‘متاثرین کی واپسی کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے

افغانستان منتقل ہونے والے متاثرین کی واپسی

متاثرین کی واپسی کے باوجود قبائلی علاقوں کے بیشتر سکول غیر فعال کیوں؟

بیان میں کہا گیا کہ واپس جانے والے ہر خاندان کو ٹرانسپورٹ کے لئے 10 ہزار جب کہ 25ہزار روپے بطور امداد دینے کے علاوہ ہائی جین کٹ، گھریلو استعمال کی غیر غذائی اشیاء اور 6 ماہ تک اپنے علاقے کے اندر راشن بھی دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان ثبت خیل نے ماچس گاؤں کے تمام متاثرین خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں اور رضاکارانہ واپسی فارم کو پُر کریں جس کے لئے بکا خیل کیمپ کے پاس واپسی مرکز میں پی ڈی ایم اے کا عملہ موجود رہے گا تاکہ واپسی کا عمل بطریق احسن مکمل ہو سکے اور واپس جانے والے متاثرین خاندانوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات انہیں مل سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button