خیبر پختونخوا

عوض نور قتل کیس: ملزمان پرفرد جرم عائد

 

نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب میں جنسی درندگی کا شکار ہونے سات سالہ مقتولہ عوض نور قتل کیس میں گرفتار دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

مقتولہ عوض نور کیس کی سماعت بعدالت مسز شہناز حمید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ میں ہوئی۔ دونوں ملزمان ابرار اور رفیق کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ میں دونوں نامزد ملزمان نے فرد جرم ماننے سے انکارکردیا۔ فرد جرم عائد کرنے کے موقع پر مقتولہ عوض نور کے والد ،مدعی مقدمہ سمیت وکلاٗ کی بڑی تعداد بھی موجود رہی۔ سات سالہ بچی عوض نور کو 19 جنوری کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے بعد نامزد دونوں ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ عوض نور قتل کیس میں گرفتار ملزم ابدار ولد عبد اللہ شاہ نے اعتراف کیا تھا کہ عوض نور کو کھیت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب اس نے چیخ وپکار شروع کی تو اس کا گلہ دباکر پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا۔ ملزم نے یہ بھی کہا تھا کہ اس نے بدلہ لینے کے لیے عوض نور کو قتل کیا کیونکہ عوض نور کا ماموں اسے کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button