قبائلی اضلاع

ضلع کرم، مساجد کی سولرائزیشن کیلئے سامان کی ترسیل کا آغاز

ضلع کرم کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لیے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی، پہلے مرحلے میں 37 مساجد اور امام بارگاہوں کو سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

ضلع کرم سے ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں کے سیکرٹری ارشاد حسین بنگش نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کرم کے مساجد اور امام بارگاہوں کو سولرائز کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور پہلے مرحلے میں ضلع کرم کے 37 مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لیے سامان کی فراہمی شروع کی گئی ہے جس کا آغاز پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ سے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لئے سالر پینلز بیٹریاں پنکھے لائٹس اور کیبل سمیت تمام ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ضلع کرم کے دیگر مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لئے سامان فراہم کیا جائے گا جس کیلئے کی لسٹیں بنائی گئی ہیں اور سامان کی فراہمی کیلئے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button