خیبر پختونخوا

کراچی اور چکدرہ حادثات، 17 جاں بحق 50 سے زائد زخمی

چکدہ کے علاقہ خادگزئی میں بارات میں شامل گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خادگزئی باڈوان میں بارات کی گاڑی پک اپ ڈاٹسن چڑھائی سے اترتے وقت اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں مسماۃ گلفام بی بی، مسماۃ عزرا بی بی اور جویریہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ضیاء الرحمان ، عروبہ بی بی ، صالحہ ،مہر اقراء ، مدیحہ بی بی ، اسد خان ، حمرا بی بی ،شبانہ بی بی ، یوسرا بی بی ، رضیہ بی بی ، مسرت بی بی ، حبیبہ بی بی ، سیما بی بی ، مدیحہ بی بی ،وریشہ بی بی ، گل رخ بی بی ، ندا بی بی اور شفاء بی بی زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کچے مکان کی چھت گرنے سے نانی نواسی جاں بحق

محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا کے مطابق امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا جبکہ مذکورہ زخمیوں کے علاوہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر ہاؤسنگ خیبر پختونخوا ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ میں بارش کے باعث سکول کی دیوار گرنے کے واقعے میں جاں بحق طالبہ کے والدین سے ملاقات کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے فوری طور پر متاثرہ خاندان کو تین لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ چیف سیکرٹری کی جانب سے دو لاکھ روپے نقد امداد بھی فراہم کی گئی۔

بعدازاں ڈاکٹر امجد علی نے ڈی سی سوات کے ہمراہ سیدو شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی عیادت کی۔

خیال رہے کہ آج بریکوٹ کے نواحی علاقے نجی گرام ناٹ میرہ میں پرائمری سکول کی دیوار گر گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ، دس سالہ سدرہ، جاں بحق جبکہ دو طلباء شدید زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے کی وجہ سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بعض زخمیوں کی نازک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button