قبائلی اضلاع

’20 کلومیٹر کی سڑک سے گزرنے کیلئے کشتیاں خریدنا پڑیں گی’

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں زکریا مسجد سے شیخ مل خیل، کم شلمان، لوئے شلمان اور پیروخیل تک کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق معمولی بارش کے دوران سڑک پر پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے گزرنے کیلئے کشتیاں خریدنا پڑیں گی کیونکہ سڑک پر تعمیراتی کام یہاں کے عوام کا خواب بن گیا ہے جو مشکلات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

مقامی پبلک ٹرانسپورٹرز فضل حیات، کبیر علی اور محمد روجان نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی سے ان کی گاڑیاں بہت متاثر ہوئی ہیں، ٹائروں سمیت تمام پرزہ جات خراب ہو جاتے ہیں، نہ صرف ہفتہ بھر کی کمائی گاڑیوں کی مرمت پر لگاتے ہیں بلکہ جیب سے بھی نقصان اٹھانا پڑتا ہے جس سے ہمارا روزگار متاثر ہوا ہے اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے اوپر سے تارکول اور بجری ہٹ گئی ہے اور بڑے بڑے گھڑے پیدا ہوئے ہیں، دوسری طرف علاقے کے لوگوں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں انتہائی مشکل عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک جو تقریباً 20 کلومیٹر بنتی ہے پر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ عوام الناس کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے اور امد ورفت میں ناہمواری کا مسئلہ بھی حل ہو جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button