شمالی وزیرستان، درختوں کی کٹائی پر دفعہ 144 نافذ، مہمند میں 10بلین ٹری منصوبے کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان صاحبزادہ نجیب اللہ نے دفعہ144ضابط فوجداری ایکٹ کے تحت ضلع بھرمیں درختوں کی کٹائی، ٹرانسپورٹیشن اور آرا مشین کیلئے ڈیزل، پٹرول کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ عملے کو سخت ہدایات جاری کیں کہ اگر کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
اس ضمن میں عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے کہ جہاں بھی درختوں کی کٹائی یا ڈیزل ،پٹرول آرا میشن کا استعمال ہوتا ہو تو فوراان نمبرز 03319044545/03339777188 ڈی سی آفس نمبر0928-300600/0928-300798 پر کال یا03351071576 پر واٹس ایپ کریں۔
دوسری جانب ضلع مہمند میں سیکرٹری جنگلات شاہد اللہ خان نے10ملین ٹری سونامی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
سیکرٹری جنگلات شاہد اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند افتخار عالم نے پلئی ڈیم میں ٹن بلین ٹری سونامی مہم کے آغاز کے دوران میڈیا کیساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ منصوبے کی لاگت 27ارب روپے ہے جس سے سابقہ فاٹا میں درخت لگائے جائیں گے، ضلع مہمند کے تمام علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے جس میں علاقہ کے عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ماحول بھی مل جائے گا جبکہ ان جنگلات پر علاقہ کے عوام کا حق ہوگا، حکومت کا کام صرف جنگلات کو کامیاب بنانا ہے باقی زمین اور جنگلات پر ہمارا کوئی حق نہیں ہوگا پلئی ڈیم ایک خوبصورت علاقہ ہے ضلع مہمند کے لئے پلئی ڈیم ایک پکنک سپاٹ ہے یہاں پر ہم بہت جلد پکنک سپاٹ بنائیں گے۔
اس موقع پر چیف کنزر ویٹر خیبر پختونخوا علی گوہر خان ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرمحمد صدیق ،تحصیلدار پڑانگ غار،اور فارسٹر محمد زیب بھی موجود تھے۔
سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے بلین ٹری سونامی کے نام سے پراجیکٹ مکمل کیا ہے جس میں ہمیں کامیابی ملی جبکہ ضلع مہمند میں پہلی بار 10بلین ٹری سونامی کے نام سے یہ منصوبہ جاری ہے جس کی لاگت 27ارب روپے ہیں۔