خیبر پختونخوا

‘مدیحہ کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے پھانسی کی سزا دی جائے’

 

ضلع ہنگو میں نو سالہ مدیحہ کے قتل کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ ریلی دوآبہ میں ہنگو سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام صدر عابد اللہ جنرل سیکرٹری عبدالرشید اور چئیرمین خلیل کی قیادت میں گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو سے سٹیشن چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے حکومت سے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر قاتل گرفتار نہیں کئے گئے تو ہر روز اس طرح کے واقعات رونما ہوں گے روزانہ معصوم اور بےگناہ بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جائے گا۔

مظاہرین نے کہا کہ مذکورہ واقعے کے باعث والدین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے حکومت کو چاہئے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ پھر کوئی کسی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش نہ کرے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری اور سرعام پھانسی دینے کے نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ سروخیل سے تعلق رکھنے والی مدیحہ ہفتے کی شام سے اپنے گھر سے غائب تھی جس کے تلاش کے لئے ورثاء نے تمام رات بہت کوشش کیں لیکن نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی صبح گاوں سے دور جھاڑیوں سے مدیحہ کی لاش ملی ہے جس کو چاقووں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

لاش کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی۔ ورثاء کے مطابق مدیحہ اور بچوں سے مختلف تھی اور دماغی طور پر تھوڑی ابنارمل بھی تھی جس کی وجہ سے گھر میں اسکا اور بچوں کی بنسبت زیادہ خیال رکھا جاتا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button