فاٹا انضمامقبائلی اضلاع

خیبر، جمرود میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر کا افتتاح

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختون خواہ کے دفتر کا کردیا گیا۔ افتتاح ڈائریکٹر ہیلتھ مرجڈ ایریا ڈاکٹر نیاز آفریدی، ڈاکٹر مقصود اور اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے کیا، اس موقع پر ہیلتھ سٹاف سمیت مقامی مشران بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مقصود نے کہا کہ تحصیل باڑہ کے بعد تحصیل جمرود میں ہم نے اپنا دفتر کھول دیا ہے، یہاں ہمارے ماہر سٹاف موجود ہو گا، تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹروں بشمول ایلوپیتھ، ہومیوپیتھ اور حکماء کو رجسٹرڈ کریں گے، معیاری لیبارٹریز کو بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا تاکہ عوام کو علاج معالجے کے بہترین سہولتیں فراہم اور عطائیت کا خاتمہ ہو سکے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نیاز آفریدی نے کہا کہ میری کوشش رہی کہ عوام عطائی ڈاکٹروں کے چنگل سے آزاد ہو جائیں اور عوام کو صحت کے حوالے سے بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے، اس مقصد کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو یہاں اپنا آفس کھولنے کیلئے کہا۔

اسسٹنٹ کمشنر جمرود نے کہا کہ انتظامیہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ صحت کے حوالے سے عوام کے خدشات کو ختم کیا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button