قومی

‘اگر فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوتا ہے تو پھربات دور تک جائے گی’

 

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے وزیراعظم ہمت کریں اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ کے دوران مولانا فضل الرحمان کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جب کہ مولانا فضل الرحمان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نہ حکومت کی اطاعت قبول کی ہے اور نہ کریں گے، اگر یہ بغاوت ہے تو بغاوت کرتے رہیں گے۔

اب جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمت کریں اور مولانا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کریں۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اگر فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوتا ہے تو پھر بات مولانا تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بہت دور تک جائے گی۔ رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، اعجاز شاہ نے گیدڑ بھبکیاں دیں لیکن ہم نے دھرنا دے کر کھایا۔ ان کا کہنا تھا اعجاز شاہ نے کہا مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے لیکن وہ آئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button