قومی

پناہ گاہوں کو ملک بھرمیں پھیلائیں گے: وزیراعظم عمران خان

 

وزیراعظم عمران خان نے بے سہاراغریب اور نادار لوگوں کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گاہیں ملک بھر میں پھیلائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں مقرر کئے گئے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہیں نسیم الرحمن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بے سہارا، غریب اور نادار لوگوں کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں پناہ گاہیں قائم کرنے کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے لاکھوں نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسرآئیں گے، برآمدات بڑھیں گی،وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے تفصیلی روڈ میپ ایک ہفتے میں ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

عمران خان کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ خصوصاً آئی ٹی سیکٹر میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی سہولت کاری اور فری لانسرز کو مراعات دینے، ملک میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھانے، آئی ٹی سیکٹر سے ٹیکس مراعات، نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی، فری لانسرز کے لئے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سہولت کاری، ویزہ و دیگر معاملات میں سہولت کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اہم معاملات مثلاً سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام ، فائیو جی سپیکٹرم کے اجرا، ملک کے بڑے شہروں میں فائبرائزیشن کے ذریعے ٹاورزکو ملانے و دیگر اہم معاملات کے حوالے سے اہم اہداف پر مبنی مفصل روڈ میپ آئندہ ایک ہفتے میں ترتیب دیا جائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button