قبائلی اضلاع

‘حیات آباد دیوار قبائلی عوام کیساتھ نفرت کی نشانی ہے’

 

ضلع خیبر کے باڑہ و جمرود کے عوام نے شاہ کس و حیات آباد کے درمیان دیوار کیخلاف خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پاک افغان شاہراہ پر مظاہرے میں منتخب ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی، سابقہ وفاقی وزیر و قبائل قومی تحریک کے سربراہ حمید اللہ جان، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عمران آفریدی، وومی کونسل کے چئیرمین حاجی سعید اللہ،بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر اور علاقائی مشران و کشران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شاہ کس کے مقام پر حیات آباد دیوار میں عوام کیلئے گیٹ تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حیات آباد دیوار قبائلی عوام کیساتھ نفرت کی نشانی ہے لہذا جلد از جلد اس میں باڑہ اور جمرود کے عوام کی سہولت کیلئے گیٹ تعمیر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باڑہ اور جمرود کے مریضوں او طلباء کو ایمرجنسی میں پشاور جانے میں دشواری ہے اسلئے ہمارے لیے گیٹ تعمیر کیا جائے اگر صوبائی حکومت نے گیٹ تعمیر نہ کیا تو مزید سخت احتجاج شروع کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button