قومی

وٹس ایپ اب لاکھوں پرانے فونز پرنہیں چلے گی

 

پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والا معروف ترین سافٹ وئیر ’واٹس ایپ‘ آج سے کروڑوں موبائل فونز پر بند ہوجائے گا۔ آج سے وہ تمام آئی فونز جن میں آئی او ایس سیون آپریٹنگ سسٹم ہے یا وہ اینڈرائید فونز جن پر 2.3.7 جنجربریڈ آپریٹنگ سسٹم سے پہلے کا کوئی بھی ورژن ہے ان موبائل ڈیوائسز میں واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔

آج بھی لاکھوں موبائل فونز میں مذکورہ آپریٹنگ سسٹمز ہی موجود ہیں حالانکہ یہ دونوں آپریٹنگ سسٹم سالوں پرانے ہیں، آئی او ایس سیون 2014 میں جبکہ جنجر بریڈ 2010 میں لانچ کیا گیا تھا۔

گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق 0.3 فیصد اینڈرائیڈ ڈیوائسز اب بھی جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب 50 کروڑ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سے 75 لاکھ فونز میں اب بھی جنجر بریڈ سسٹم ہے اور اگر انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا تو واٹس ایپ ان موبائل فونز میں نہیں چلے گا۔

اینڈرائیڈ کی طرح گوگل نے آئی فون ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا لیکن اندازے کے مطابق سارے آئی او ایس ڈیوائسز میں سے 7 فیصد میں آئی او ایس 12 سے پرانا سافٹ ویئر موجود ہے۔ اس کے علاوہ 0.1 فیصد پرانے آئی فونز، جیسے 5ایس میں بھی آئی او ایس سیون سسٹم موجود ہے لیکن یہ اعداد و شمار مصدقہ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے ان موبائل فونز میں پچھلے سال مئی میں اپنی سروسز کے خاتمے کا عندیہ دے دیا تھا اور اس پابندی سے متعلق کمپنی کا کہنا تھا کہ ‘ہم آنے والے برسوں میں اپنی تمام کوششیں ان موبائل پلیٹ فارمز کی طرف مرکوز کرنا چاہتے ہیں جسے لوگوں کی اکثریت استعمال کرتی ہے۔ یہ ڈیوائسز ہمارے ماضی کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن ان موبائل فونز کا سسٹم وہ سہولیات فراہم نہیں کرسکتا جو ہم مستقبل میں اپنے صارفین تک پہنچانا چاہتے ہیں۔’

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’پابندی کا فیصلہ ہمارے لیے بھی ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن یہ اس لیے درست ہے تاکہ ہم اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مختلف طریقوں سے اپنے دوست احباب کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے جڑے رہنے کا موقع دیں‘۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button