خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد میں دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

 

ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے سوئے ہوئے 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان گزشتہ شب کمرے میں گیس ہیٹر جلا کر سو ئے تھے کہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں عمرخان، عدیل، احمد جدون ،عبدالوہاب اور اسامہ شامل ہیں جن میں عمرخان اور عدیل دونوں سگے بھائی ہیں، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button