خیبر پختونخوا
کوہاٹ کی پہلی خاتون پروفیشنل فوٹوگرافر
کوہاٹ کی رمل اعجاز اپنے علاقے کی پہلی پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں۔ کوہاٹ یونیورسٹی سے صحافت میں بیچلرز کرنے والی 23 سالہ رمل نے پڑھائی کے دوران ہی شادیوں کی فوٹوگرافی شروع کر دی تھی۔ رمل بتاتی ہیں کہ یہ شوق انھیں اپنے والد سے ملا۔ ان کے والد خاندان کی تقریبات میں تصویریں کھینچتے تھے اور ان کے پاس ریل والے نت نئے کیمرے ہوتے تھے جن کو دیکھ کر رمل کو تجسس ہوتا تھا۔
تھوڑے عرصے بعد جب رمل کے بھائی نے فوٹوگرافی شروع کر دی تو انھوں نے بھی اپنا خواب پورا کرنے کی جستجو شروع کر دی۔ رمل کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنے بھائی کے کیمرے سے فوٹوگرافی شروع کی اور اب ان کے پاس ان کا اپنا کیمرا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: اس دوران انھوں نے دیکھا کہ علاقے میں کوئی لڑکی یہ کام نہیں کر رہی۔